جوڈیشل کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے نوایڈیشنل ججوں کومستقل کرنے کی منظوری دیدی ،دو ایڈیشنل ججز کو چھ ماہ کی توسیع مل گئی

جمعرات 13 فروری 2014 23:31

جوڈیشل کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے نوایڈیشنل ججوں کومستقل کرنے کی منظوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء)جوڈیشل کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے نوایڈیشنل ججوں کومستقل کرنے کی منظوری دے دی ،دوایڈیشنل ججزکوچھ ماہ کی توسیع مل گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہو اجوڈیشل کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے نوایڈیشنل ججوں کومستقل کرنے کی منظوری دے دی،مستقل ہونے والے ججوں میں جسٹس اسد اللہ چمکنی،جسٹس ملک منظور،جسٹس اکرام اللہ،جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس لال جان خٹک،جسٹس ارشاد قیصر،جسٹس شاہ جہاں خان اخوانزادہ،جسٹس روح الامین خان اور جسٹس عبدالطیف شامل ہیں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے دوایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی،توسیع پانے والے ججزمیں جسٹس سید افصارشاہ اورجسٹس محمد داؤد خان شامل ہیں۔