خیبرپختونخوامیں 99 فیصد بجلی چوری کسی صورت قابل برداشت نہیں، عابد شیر علی ،پن بجلی کی پیداوار بڑھائے بغیر بجلی سستی نہیں ہوسکتی ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 فروری 2014 23:55

خیبرپختونخوامیں 99 فیصد بجلی چوری کسی صورت قابل برداشت نہیں، عابد شیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں 99 فیصد بجلی چوری کسی صورت قابل برداشت نہیں، پن بجلی کی پیداوار بڑھائے بغیر بجلی سستی نہیں ہوسکتی،وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے چیئرمین واپڈا سید راغب شاہ کے ہمراہ چوتھے تربیلا ایکسٹینشن پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیلا ایکسٹینشن فور منصوبے سے چودہ سودس میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی ، جبکہ تیس ارب روپے کی سالانہ آمدن ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال نئے پاور پلانٹس سے دوہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے،تربیلا فائیو پراجیکٹ پربھی کام جلد شروع کیا جا رہا ہے،جنرل منیجرتربیلا نے بتایا تربیلا فور توسیعی منصوبے پر تراسی ارب روپے لا گت آئے گی اور یہ منصوبہ 2017میں مکمل ہوجائے گا۔ماہرین نے کہا کہ تر بیلا توسیعی منصوبے سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں معاون بھی ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :