کوٹلی کے بزرگ ٹرانسپورٹ بابو بٹ کی قیادت میں ٹرانسپورٹروں کے وفد کی وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھرسے ملاقات

جمعہ 14 فروری 2014 16:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)کوٹلی کے بزرگ ٹرانسپورٹ بابو بٹ کی قیادت میں ٹرانسپورٹروں کے وفد کی وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھرسے ملاقات‘ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈا کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی ‘ بابو بٹ نے وزیرٹرانسپورٹ سے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں انتہائی اہم ترین شعبہ ٹرانسپورٹ کو مکمل نظرانداز کیاگیا موجودہ دور میں پہلی مرتبہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں کام کیا جارہا ہے جس پر وزیرٹرانسپورٹ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے ٹیکسز میں کمی ‘ گرین گیب اورجنرل ایکسڈنٹ انشورنس جیسی سکیموں کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں اس طرح کام کیا جاتا تو آج آزادکشمیر کے عوام ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اتنے مسائل میں گھرے نہ ہوتے طاہرکھوکھرنے اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام مسائل حل کرے گی -