حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم، طالبان امن کےمنافی کارروائیاں بند کریں کراچی جیسے واقعات سے مذاکرات مشکل ہوں گے، حکومتی کمیٹی

جمعہ 14 فروری 2014 18:14

حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم، طالبان امن کےمنافی ..

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان سے امن کے منافی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہوا جس میں حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان جب کہ طالبان کمیٹی کی طرف سے مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم اور کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شریک ہوئے۔

حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اجلاس کے مشترکہ اعلامئے میں دونوں کمیٹیوں نے امن منافی کارروائیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے امن کی کوششوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران حکومتی کمیٹی نے کراچی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کا حوالے دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس قسم کے واقعات سے امن مذاکرات جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا لہذا طالبان سے فوری طور پر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا جائے کہ ہر قسم کی امن منافی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے بند کی جائیں۔

دوسری جانب طالبان کی کمیٹی نے حکومتی مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بھی ایسی کوئی کارروائی نہ کرنے کا واضح اعلان کرنا چاہئے جس سے اشتعال انگیزی پھیلے، پائیدار امن کے لئے کسی بھی طرف سے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :