سنیوں کے ساتھ شادی بیاہ جائز نہیں ،ایرانی اہل تشیع عالم دین،شیعہ مسلکی سنی مسلک کی عورتوں سے شادی نہیں کرسکتے ،شدت پسندعلامہ کرمی کا خطاب

جمعہ 14 فروری 2014 19:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء)ایران میں اہل تشیع کے ایک شدت پسند عالم دین نے اپنے ہم مسلکوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ اہل سنت والجماعت مسلک کی پیروکار خواتین سے شادی سے گریز کریں کیونکہ سنیوں کے ساتھ شادی بیاہ جائز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹی وی کے مطابق علامہ کرمی نے تہران میں حسینیہ شمیرانات میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شیعہ، اہلِ سْنت مسلک کی پیروکار خاتون سے شادی کا خواہاں ہو۔ وہ لاعلمی میں ایسا کربھی سکتا ہے۔ اس لیے میں آپ لوگوں کو واضح الفاظ میں بتا رہا ہوں کہ ہمارے (شیعہ) مسلک کے پیروکار سنی مسلک کی عورتوں سے شادی نہیں کرسکتے ہیں۔