مسائل کے حل کے لیے وعدہ پورا نہ کرنے پر اطالوی وزیراعظم مستعفی،لیٹاکی اپنی ہی جماعت کے رکن نے انہیں وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی

جمعہ 14 فروری 2014 19:36

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) مسائل کے حل کے لیے وعدہ پورانہ کرنے پراٹلی کے وزیر اعظم اینریکو لیٹا مستعفی ہوگئے ، بائیں بازو کے ان کے چیلنجر ماتیو ارنسی اس عہدے پر ان کی جگہ لے سکتے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیراعظم اینریکو لیٹا نے کہاکہ کابینہ کے اپنے حتمی اجلاس کے بعد صدر جارجیو ناپولیتانو کو اپنا استعفی پیش کر دیاہے ،لیٹا کاکہنا تھا کہ استعفے کا اعلان اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کے کہنے پر کیا ہے، وہ ایک وسیع تر اتحادی حکومت میں ایک برس سے بھی کم عرصے اس عہدے پر فائز رہے، یادرہے کہ ارنسی اٹلی کے شہر فلورنس کے میئر ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ لیٹا ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک مزید بے یقینی کی صورتحال میں نہیں رہ سکتا۔

متعلقہ عنوان :