نیپرا نے سالانہ رپورٹ 2012-13جاری کردی

جمعہ 14 فروری 2014 20:20

نیپرا نے سالانہ رپورٹ 2012-13جاری کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) نیپرا نے سالانہ رپورٹ 2012-13جاری کردی،نیپراکی جانب سے پرانے آئی پی پیز کوئلے پر منتقل کرنے پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

(جاری ہے)

نیپرا نے سالانہ رپورٹ 2012-13جاری کردی ہے،جس کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے ملکی معیشت بری طرح متاثرہوئی،کمپنیاں مخدوش امن و امان کے باعث بجلی چوری روکنے میں ناکام رہیں،گزشتہ مالی سال انرجی سیکٹرکا بدترین سال رہا،نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگی بجلی،طویل لوڈ شیڈنگ اوربجلی چوری اہم چیلنج ہیں،نیپرا نے پرانے آئی پی پیز کوئلے پر منتقل کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا،رپورٹ کے مطابق پرانے آئی پی پیزکی کارکردگی انتہائی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :