حکومت اور طالبان میں فائربندی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،مولانا سمیع الحق

جمعہ 14 فروری 2014 20:37

حکومت اور طالبان میں فائربندی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،مولانا سمیع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان فائربندی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کے مذاکرات کے بعد طالبان کمیٹی کے رکن مولاناسمیع الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا نہیں ہونے دیا، امید ہے ایک دو دن میں جنگ بندی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 12سال کی جنگ ختم ہونے میں وقت لگے گا، قوم دعا کرے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، دونوں طرف سے تحفظات ہیں، مشاورت کے لیے علماء کا اجلاس بلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :