لاہور، سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ آج توڑا جائے گا

ہفتہ 15 فروری 2014 12:54

لاہور، سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ آج توڑا جائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) لاہور میں آج سب سے بڑے انسانی پرچم کا عالمی رکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔پنجاب یوتھ فیسٹیول میں آج پھرایک عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرنے کی کوشش ہوگی۔اس وقت یہ ریکارڈ بنگلا دیش کے پاس ہے جہاں ڈھاکا میں دسمبر 2013 میں 27 ہزار ایک سو17 افراد نے مل کر بنگلا دیش کا قومی پرچم بنایا تھا۔

(جاری ہے)

بنگادیش نے یہ ریکارڈ چھینا بھی پاکستان سے تھا۔ اکتوبر2012 میں لاہور میں، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ہی 24 ہزار سے زائد افراد نے قومی پرچم بنایا تھا۔آج ایک بار پھر یہ رکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے لاہور میں ہزاروں افراد اکٹھے ہوں گے۔پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ 29 ہزار 40 بچوں پر مشتمل ٹیم، یہ ریکارڈ پھر پاکستان کے نام کر دے گی۔یہ مظاہرہ دیکھنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔پورا ایونٹ جیو سوپر پر براہ راست دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :