یمن نے 27مطلوب دہشت گرد سعودی عرب کے حوالے کردیئے

ہفتہ 15 فروری 2014 15:02

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) یمن نے غیرقانونی طریقے سے سرحد پارکرکے آنے والے 27اشتہاری مجرموں کو سعودی عر ب کے حوالے کردیا،عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز 27اشتہاری یمنی حکام نے حراست میں لے کر سعودی سیکیورٹی حکام کے حوالے کیے ، ان لوگوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد تھی لیکن یہ غیر قانونی طریقے سے یمن چلے گئے تھے ان میں سے ایک ملزم کسی تیسرے ملک کے راستے یمن میں داخل ہوا تھا، یمن کی جانب سے حوالے گئے اشتہاریوں میں سے ایک کو رواں ھجری سال میں رہا کیا گیا جبکہ 12 افراد پچھلے سال رہا کر دیے گئے تھے اور سات افراد گزشتہ سال رہا کیے گئے،سعودی حکام کو مطلوب دو افراد یمن کے علاوہ دوسرے ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کے حوالے کیے گئے تھے،سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ یمنی حکام نے 29 مطلوب سعودی شہری ریاض کے حوالے کیے تھے۔

(جاری ہے)

ان پر مقدمات بھی چلائے گئے جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا۔ ان میں سے گیارہ افراد کو تھوڑے ہی عرصے میں رہاکیا گیا البتہ نو ملزمان پر مقدمات چلائے گئے۔ عدالتوں کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :