بلوچ کاضمنی الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ،ہارنے والے ہمیشہ دھاندلی کا روناروتے ہیں،عبدالرشید خان

ہفتہ 15 فروری 2014 15:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) بلوچ کاضمنی الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ،ہارنے والے ہمیشہ دھاندلی کا روناروتے ہیں،بلوچ کے عوام نے پیپلزپارٹی کی حکومتی کارکردگی کوتسلیم قراردیتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت پر اعتماد کااظہار کردیاہے ، رسمی کارروائی 22 فروری کوہوگی ، پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت پر تنقید کرنیوالے 10فیصد بھی غریب عوام کونہ دے سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے گزشتہ روز دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹ ملازمین کوپاکستان میں فارغ کرنے سے ہزاروں چولہے بجھے گئے موجودہ دور میں 70فیصد سے زائد مہنگائی بڑھ چکی ہے عوام حالات سے باخبر ہیں مفت پٹرول لائینگے کادعویٰ کرنے والوں کوپیسوں کانہیں مل رہا ایسے حالات میں عوام پاکستان وآزادکشمیر کی نظریں صرف پاکستان پیپلزپارٹی پر ہیں حال کی طرح مستقبل میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر اپنے نمائندے منتخب کریگی ، آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت بھٹو ویژن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سربراہی اور آزادکشمیر میں چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالرشید خان کاکہنا تھاکہ ماضی کے 63سالہ دور سے پیپلزپارٹی کی اڑھائی سالہ کارکردگی سے عوام مطمئن ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں سڑکوں کاجال بچھاتے ہوئے مختلف اداروں کی اپ گریڈیشن ،نئے اداروں کاقیام، بے روزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کوروزگاری کی فراہمی ، پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کی حکومت میں ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ عوامی فلاحی منصوبوں سے خطہ کشمیر کے مقیموں کی 60 سالہ محرومیوں کو موجودہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی نے دور کیا ، انشاء باقی ماند مسائل بھی منڈیٹ کی مدت پوری ہونے تک عوام سے کیے گئے وعدے وفا ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے قائدین کاانتخاب کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچ کے عوام کے پاس سنہری چانس موجود ہے اسے ضائع نہیں ہونے دینگے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کو ووٹ کی پرچی سے کامیاب بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :