کمادکی بہاریہ کاشت کیلئے بہترین موسم وسط فروری تاوسط مارچ ہے ،زرعی ماہرین

ہفتہ 15 فروری 2014 15:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کمادکی اچھی پیداوارکیلئے اچھے نکاس وا لی میرا اوربھاری میرازمین نہایت موزوں ہے ،بہاریہ کماد کی کا شت کیلئے بہترین موسم وسط فروری تاوسط مارچ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ فصلا ت کی بر دا شت کے بعد روٹاویٹریاڈسک ہیروچلاکرپچھلی فصل کی باقیات کو تلف کیاجا ئے ا س کے بعد8تا10انچ کی گہری کھیلیوں کے لیے دومرتبہ کراس چیزل ہل یا ایک مرتبہ مٹھی پلٹنے والاہل ضرورچلائیں۔

(جاری ہے)

پھر3سے 4مرتبہ عام ہل چلاکرزمین کوبھربھراکرلیں ،گنے کی کا شت کھیلیوں میں کرنے کیلئے ہموارزمین کو گہرا ہل چلاکراورمناسب تیاری کے بعد سہاگہ دیں اورپھرریجرکے ذریعے 8تا10انچ گہری کھیلیاں 4فٹ کے فاصلہ پربنائیں۔ کماد کی ترقی دا د ہ اقسام ہی کا شت کریں۔ ترقی دادہ اگیتی اقسام سی پی 77.400سی پی ایف 237ایچ ایس ایف 240ایچ ایس ایف 242اورسی پی ایف 243درمیانی اقسا م ایس پی ایف 213ایس پی ایف 234ایس پی ایف 245سی پی ایف 246اورسی پی ایف 247ماہرین نے گنے کے کاشت کاروں کوہدایت کی ہے کہ غیرمنظورشدہ اقسام ہرگزکاشت نہ کریں ۔معیاری اقسام کو ترجیح دیتے ہو ئے بیج کابندوبست کریں کیونکہ معیارکی بنیادپر ہی بہترین قیمت ملنا ممکن ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :