چنے کی بہترفصل کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کاسلسلہ جاری رکھاجا ئے ،محکمہ زراعت

ہفتہ 15 فروری 2014 15:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) زرعی ماہرین نے چنے کا شت کاروں کوسفارش کی ہے کہ چنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں۔ چنے کی فصل کوپانی کی کم ضرورت ہے ویسے بھی چنازیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے۔

(جاری ہے)

آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں بالخصوص پھول آنے پراگرفصل سوکامحسوس کرے توہلکاپانی لگادیں ، کابلی چنے کیلئے پہلاپانی 45دن بعداوردوسرا پھول آنے پر دیں ۔

ستمبرکاشتہ کمادمیں چنے کی فصل کوکماد کی ضرورت کے مطا بق آبپاشی کافی ہوتی ہے آبپاش علاقوں میں کثرت کھاداگیتی کاشت یہ بارش کی وجہ سے اگرفصل کاقدبڑھ رہاہوتومناسب حدتک سوکادیں۔یہ کاشت کے دوماہ بعدشاخ تراشی کریں۔ چنے کی مشہوربیماریوں چنے کے مرجھاؤچنے کے جھلساؤ اوربلائٹ سے بچاؤ کیلئے کھیتوں میں متاثرہ پودوں اورباقیات کوتلف کردیں۔