حکومت اور طالبان مذاکرات، دونوں کمیٹیوں کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کئے گئے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور شہباز تاثیر سمیت دیگر نام شامل

ہفتہ 15 فروری 2014 16:07

حکومت اور طالبان مذاکرات، دونوں کمیٹیوں کی جانب سے قیدیوں کی رہائی ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے اب تک ہونے والے ملاقاتوں کے بارے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کہ گزشتہ دن ہونے والے اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے طالبان سے سیز فایٴر جبکہ طالبان کمیٹی نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا زرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے سابقہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی، گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر اور پشاور یونورسٹی کے وایٴس چانسلر اجمل خان سمیت نو عسکری مغویوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ طالبان نے اپریشن راہ نجات کے دوران ملاکنڈ کے تیرا سو کے قریب خواتین اور بچوں اور 50 سے زائد عمر کے ضعیف قیدیوں سمیت دیگر علاقہ جات ہزاروں قیدیوں کی رہایٴی کا مطالبہ کیا ہے دونوں کمیٹیوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات سے دونوں فریقوں کو اگاہ کردیا ہے ان کے علاوہ حکومتی کمیٹی نے طالبان قیادت سے براہ راست ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے اسی حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے طالبان قیادت کو اگاہ کردیا ہے دوسری طرف سیز فائر پر اتفاق کے لیے کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی شوری کو اجلاس ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کی قیادت میں جاری ہے اجلاس کے حوالے سے زرائٴع کا کہنا ہے کہ بیشتر طالبان کمانڈروں نے قیدیوں کی رہائی تک کاروائیاں جاری رکھنے پر زور دے رہے ہیں تاہم سیز فایٴر کے حوالے سے حتمی اعلان اجلاس کے احتمام پر متوقع ہے۔