نیوسٹی میں بسنے والے مہاجرین میرے ،بھائی ،مائیں ،بہنیں ہیں ،مسائل سے واقف ہوں ، ہمددردیاں ان کیساتھ ہیں،جاوید اقبال مرزا

ہفتہ 15 فروری 2014 17:28

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے مرکزی راہنما جاوید اقبال مرزا نے کہاہے کہ نیوسٹی میں بسنے والے مہاجرین میرے بزرگ ،بھائی ،مائیں اور بہنیں ہیں میں ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور میری تمام تر ہمددردیاں ان کے ساتھ ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت نیوسٹی میں مقیم لوگوں کے مسائل کوہنگامی بنیادوں پر حل کرے اورتمام بنیادی ضروریات کو مہیا کرے جس میں صاف پانی کی ترسیل ،سوئی گیس کی فراہمی ،قبرستان کی مکمل مرمت ،سوریج اور روڈز کی مرمت جیسے مسائل شامل ہیں نیوسٹی میں قائم سرکاری اداروں میں ملازمتیں نیوسٹی کے عوام کو دی جائیں یہ ان کابنیادی حق ہے ہم کسی کویہ حق غضب کرنے کی اجازت نہیں دینگے نیوسٹی کے پڑے لکھے نوجوان کو بڑے گریڈ ز کی ملازمتیں دی جائیں انکو صرف چھوٹے گریڈوں تک محدود نہ رکھاجائے ورنہ عوامی ردعمل کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی حکمرانوں کو اب علاقائی اور نسلی بنیادوں پر بندربانٹ بند کرنا ہوگی کیونکہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے حقوق سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ نیوسٹی کے پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم ”ینگ اتحاد پارٹی “ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک غیر سیاسی تنظیم قائم کی اور اسکے ذریعے نیوسٹی کے مسائل کو حل کروانے کا بیڑا اُٹھایا ہے میں انکو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتاہو مستقبل انہیں نوجوانوں کا ہے نیوسٹی کے عوام کو بھی مختلف سیاسی دھڑوں میں بٹنے کے بجائے اپنے مشترکہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مل بیٹھنا چاہیے اوراپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک جامع حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے اگر ہم منتشر رہے تو ہماری آنے والی نسلوں کامستقبل تاریک ہوجائیگا ۔