ہم نصابی سرگرمیاں طلباء طالبا ت کی ذہنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ،شجاع حیدر لودھی

ہفتہ 15 فروری 2014 17:28

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) ممتاز قانون دان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر شجاع حیدر لودھی نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء طالبا ت کی ذہنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اس سے طالبات چھپی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے نمایاں کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز ڈگری کالج تھوتھال میں تین روزہ مینا بازار ( فیسٹول گالا) کی افتتاحی تقریب مین بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر کالج پرنسپل مس بشارت زمان ،ڈائریکٹر نیوز کشمیر کلچر بورڈ عدنان جبار مغل ،فیسٹول آرگنائزر سید جنید حسین شاہ ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری خالد محمو د انجم ،عابد چوہدری ،راجہ آزاد حسین ،سید اسد حسین شاہ سمیت کالج کی طالبات ،ان کے والدین ،پروفیسر ز کی بھرپور تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شجاع حیدر لودھی نے کہا کہ تھوتھال کالج آزاد کشمیر اور با لخصوص میرپور مین نمایان مقام رکھتا ہے کالج کی پرنسپل اور انتظامیہ محنتی ہیں جو طالبات کو جدید خطوط پر زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کالج کا قیمتی اثاثہ غزالہ حیدر لودھی بھی ہین جنہوں نے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے آزادکشمیر سپریم کور ٹ میں وکالت کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کیا انہوں نے کہا کہ کالج طالبات کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

پرنسپل مس بشارت زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں نظم و نسق کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہین اس سے طالبات کو تفریح کا مناسب موقع ملتا ہے ڈائریکٹر نیوز جموں وکشمیر کلچرل بورڈ عدنان جبار مغل نے کہا کہ کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے فیسٹول کا انعقاد ضروری ہے طالبات نے بھرپور صلاحیتون کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں سیکرٹری اطلاعات و نشر یات کے پی سی خالد انجم نے کہا کہ میڈیا مسائل حل کروانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا اس طرھ کی تقاریب کا انعقاد ضروری ہے سینئر صحافی عابد چوہدری نے کہا کہ تھوتھال کالج نے آج بھرپور صلاحیتون کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیون میں نمبر ون ہیں ان کی محنت کا کریڈٹ مس بشارت زمان ان کے سٹاف اور طالبا آرگنائزنگ کمیٹی کو جاتا ہے راجہ آزادحسین نے اس موقع پر روایتی پنجابی انداز میں پروگرام کے انعقاد کو سراہااور مبارکباد دی ۔

قبل ازین مہمانوں کی آمد پر ان کا پرتباکااستقبال کیا گیا طالبات نے ان پر پھولون کی پتیان نچھاور کین مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو مینا بازار کے مختلف سٹالوں کا معانہ کروایا گیا فن فیئر ،کھانے پینے کے سٹالز ،ٹیبلر ،سنگنگ Competitionسمیت مختلف پروگراموں پر مشتمل اس خوبصورت فن فیئر کا انعقاد تین دن جاری رہیگا ۔