مسلم کانفرنس یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کا قافلہ سید یاسر نقوی کی قیادت میں انتخابی مہم پر بلوچ روانہ

ہفتہ 15 فروری 2014 17:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کا قافلہ مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی کی قیادت میں انتخابی مہم پر بلوچ روانہ،مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار کی کامیابی یقینی ہے،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کا قافلہ انتخابی مہم پر بلوچ روانہ ہو گیا ہے ۔

قافلے کی قیادت مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آگنائزر سید یاسر نقوی کر رہے ہیں۔قافلے میں مسلم کانفرنس کے ڈویژنل کوارڈینیٹر سجاد عباسی،مرکزی رہنماء ایم ایس ایف فخر عباس کاظمی و دیگر شامل ہیں۔ بلوچ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یاسر نقوی و دیگر کا کہنا تھا 22فروری کو ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوارملک فارو ق انقلابی کو بلوچ کے غیور عوام کامیابی دلوائیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ،سندھ اورآزادکشمیر کے حکمران پوری انتظامی قوت اور سرکاری مشنری کے ساتھ بلوچ میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ڈھائی سالہ کارکردگی اور میاں نواز شریف کو 09 ماہ کی کارکردگی اُن کے کارکنوں کے لئے شرمندگی اور ندامت کے سوا کچھ نہیں۔شائستگی کا دامن ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔ملک فاروق انقلابی باوقار انداز میں کامیابی حاصل کریں گے۔بلوچ انتخابات میں سرکاری خزانوں کے منہ کھول دےئے گئے گئے۔حکمران بلوچ کی عوام کے ضمیروں کو نہیں خرید سکتے۔بلوچ کے غیور عوام کھوٹے کھرے کی پہچان جانتے ہیں۔22فروری کا سورج مسلم کانفرنس کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔