حقیقی جمہوریت کیلئے جمہوری قدروں پر عمل کرنا ہو گا: چیف جسٹس

ہفتہ 15 فروری 2014 18:17

حقیقی جمہوریت کیلئے جمہوری قدروں پر عمل کرنا ہو گا: چیف جسٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ اگراداروں کو مضبوط اور جمہوری قدروں کا تحفظ نہ کیا گیا تو حقیقی جمہوریت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ پنجاب بار کونسل میں سمارٹ کارڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ انتخابات کے باوجود عوام کو رسمی جمہوریت ہی نصیب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت کی منزل تک پہنچنے کے لئے آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی ، اقلیتوں کے حقوق پر مبنی جمہوری قدروں پر عمل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کا دفاع کئے بغیر انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرع طاء بندیال نے کہا کہ ججوں کو اپنا رویہ درست رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے بار کے تعاون سے مختلف اضلاع میں دو ہزار آٹھ سے قبل کے تمام پرانے مقدمات نمٹا دئیے ہیں جبکہ لاہور میں مقدمات نمٹانے کے لئے عدالتوں کو دو سیشن ججز کے درمیان تقسیم کر دیا ہے۔