Live Updates

عمران خان کی جانب سے کرپشن پر برطرف کئے جانے والے قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی وزیربخت بیدار کے خلاف دستاویزی ثبوت پشاور کی مقامی عدالت میں پیش

ہفتہ 15 فروری 2014 20:14

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) عمران خان کی جانب سے کرپشن میں برطرف کئے جانے والے قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی وزیربخت بیدار کے خلاف دستاویزی ثبوت پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کردیئے گئے ۔پشاور کی مقامی عدالت میں بخت بیدار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیربخت بیدار عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے قاضی انور ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی طرف سے بخت بیدار کے خلاف دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کئے گئے- اس موقع پر بخت بیدار کے وکیل نے عدالت سے متعلقہ دستاویزات انہیں بھی فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں باقاعدہ درخواست دینے کو کہا کیس کی سماعت کے دوران قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر 7 کے رولز 11 کے تحت یہ کیس عدالت میں چلنے والا نہیں جبکہ بخت بیدار کے وکیل کا موقف تھا کہ انہیں تحریری دستاویزات دی جائیں تبھی وہ اس بارے میں جواب بھی جمع کرسکیں گے۔ کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات