پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے ،صدر ممنون حسین ،قدرتی آفات سمیت کسی بھی مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا ،سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان سے گفتگو

اتوار 16 فروری 2014 15:23

پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے ،پاکستان اور سعودی عرب دوستی اور احترام کے گہرے رشتے میں جڑے ہیں ،قدرتی آفات سمیت کسی بھی مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدرمملکت سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات ہیں جو مشکل کی گھڑی میں آزمائش پر پورااترے ہیں،صدر مملکت نے کہاکہ قدرتی آفات سمیت کسی بھی مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے۔ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزنے ممنون حسین کو صدرمملکت بننے پر مبارکباددی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔