فائر بندی کے لئے طالبان کے جواب کا انتظار ہے: عرفان صدیقی

اتوار 16 فروری 2014 19:04

فائر بندی کے لئے طالبان کے جواب کا انتظار ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے اور انہیں طالبان کمیٹی سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو طالبان کمیٹی سے ہونے والے بات چیت اور طالبان کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ فائر بندی کے لئے طالبان کے جواب کا انتظار ہے۔