صوبے میں 100کے قریب سزائے موت کے قیدی پھانسی کے منتظر ہیں ،شجاع کا سی،کراچی کے پانچ خطرناک قیدیوں کو وفاق کے حکم پر مچھ جیل منتقل کر دئیے ، جیلوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، ڈی آ ئی جی جیل خا نہ جا ت بلوچستان

اتوار 16 فروری 2014 20:25

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) ڈ ی آ ئی جی جیل خا نہ جا ت بلو چستا ن شجاع کا سی نے کہا ہے کہ صوبے میں 100کے قریب سزائے موت کے قیدی پھانسی کے منتظر ہیں 18قیدیوں نے صدر پاکستان کو رحم کی اپیلیں کیں ہیں بلوچستان بھرمیں 18سوسے زائدقیدی سنگین جرائم اور دہشتگردی کیسز میں جیلوں میں قید ہیں کراچی کے پانچ خطرناک قیدیوں کو وفاق کے حکم پر مچھ جیل منتقل کر دئیے گئے ہیں بلوچستان کے حالات کے پیش نظر جیلوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہیں جیلوں کی سیکورٹی کے لئے اے ٹی ایف اور ایف سی کو تعینات کر دیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈ سٹر کٹ جیل ڈ یر ہ مراد جما لی کے دو رے کے موقع پر صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت قید یو ں کو جیل مینو ئل کے مطابق سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لیے اپنے تمام تر وسا ئل بر وئے کا ر لا رہی ہے اور جیلوں میں قیدجرائم پیشہ افراد کو معاشرے کا بہتر اور ہنر مند شہری بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں صو بے میں 100 سزا ئے مو ت کے قیدی پھانسی کے منتظر ہیں جن میں 18قید یوں نے صد ر پاکستا ن سے رحم کی اپیل کی ہے اور 18سوسے زا ئد قید ی دہشت گر دی سمیت دیگر سنگین جرا ئم میں ملو ث ہیں جن کے کیسزانسداد دہشت گردی کی مختلف عد التو ں میں زیر سما عت ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق کے حکم پر کرا چی کے پانچ انتہائی خطر نا ک قید یو ں کو مچھ جیل منتقل کر دئیے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ صو بے میں مخصو ص حا لا ت کے پیش نظر جیلو ں کی سیکو رٹی انتہا ئی سخت کر کے اے ٹی ایف ، ایف سی تعینا ت کر دی گئی ہے ا نہو ں نے کہاکہ حکو مت جیل مینو ئل کے مطابق قید یو ں کو سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لیے اپنے تمام تر وسا ئل بر ؤے کا ر لا رہی صو بے کے جیلو ں میں سو ئی گیس سمیت دیگر سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لیے اعلی حکام کو سفا رشا ت پیش کر دی گئیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے احکا مات پر کرا چی کے پانچ انتہا ئی خطر نا ک قید یو ں کو مچھ جیل منتقل کر دیا گیا بلو چستا ن سے اب تک کو ئی بھی خطر نا ک قید یو ں کو منتقل نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ صو بے کے اہم جیلو ں میں مو با ئل جیمرزکی تنصیب شروع کر دی گئی جس سے قید یو ں کی جا نب سے وارداتیں کاخا تمہ ممکن ہوگا انہو ں نے ایک سوا ل کے جو اب میں کہا کہ اغوا ء بر ائے تا ؤ ن میں کو ئی بھی قید ی ملو ث نہیں لیکن مچھ کے جیل میں ایک قید ی پہلے ملو ث تھا انہو ں نے کہاکہ کرا چی کے پانچ انتہا ئی خطر نا ک قید یو ں کو مچھ جیل میں منتقل کر نے کے بعد جیلو ں کی سیکو رٹی کے انتظا ما ت انتہا ئی سخت کر دی گئی ہے انہوں کے کہا کہ صوبے بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کیلئے پی سی اوز کی تنصیب کے لئے سفارشات اعلی حکام کو بھیج دی گئیں ہیں ڈی آئی جی نے کہا کہ اب تک بلوچستان کو کوئی قیدی دیگر صوبوں کے جیلوں میں منتقل نہیں کیا گیا ہے اگر اس طرح کی کوئی نوبت آئی تو اس پر بھی غور کیا جائے گا شجاع کانسی کے قیدوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنیں اورموقع پر ان کے حل کے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :