چین میں زندہ پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والی منڈیاں بند،برڈفلوکے باعث پابندی 28فروری تک برقراررہے گی،گوان چوکے شہرزیادہ متاثرہوا،حکام

اتوار 16 فروری 2014 20:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) چین میں پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والی منڈیوں کو بند کرنے کا حکم دیدیاگیا،پابندی 28فروری تک برقراررہے گی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے چین کے شہر گوان چو کے میں وہ تمام منڈیاں بند کرنے کا حکم دیاجہاں پرندوں کا گوشت فروخت کیاجاتاتھاتاکہ برڈ فلو کو پھیلنے سے روکا جا سکے،حکام نے کہاکہ برڈفلوکے باعث 28 فروری تک گوشت بیچنے پر پابندی رہے گی ،ان کا کہنا تھا کہ گوان دون ایک ایسا صوبہ ہے جو برڈ فلو سے زیادہ متاثر ہے۔

(جاری ہے)

وہاں اس وباء کے 65 واقعات سامنے آئے اور تیرہ افراد ہلاک ہوئے، پورے چین میں برڈ فلو پھیلنے کے 127 واقعات ہوئے اور کل 27 افراد اس مرض کے باعث مرے۔

متعلقہ عنوان :