چوہدری نور حسین کی وفات سے کشمیری قوم ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے عظیم انسان سے محروم ہو گئی‘چوہدری محمد رشید

پیر 17 فروری 2014 13:39

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز بزرگ راہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد ماجد چوہدری نور حسین کی قومی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈائریکٹر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری محمد رشید کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس ڈویژنل آفس تعلقات عامہ میرپور میں منعقد ہوا ۔

تعزیتی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال،اسسٹنٹ دائریکٹراطلاعات شوکت ملک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،فوٹو گرافر ساجد خان ،صغیر احمد ،سہیل اسلم ،کرامت عزیز سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے دعاکی گی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گی اور ان کی سیاسی ،سماجی ،عوامی حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد اور تحریک آزاد کشمیر کے لئے دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک جرات مند،انقلابی اور تاریخی سازشخصیت تھے جھنوں نے اپنی حیات تحریک آزادی کشمیر اور اہل کشمیر کی خدمت کے وقف کررکھی تھی پوری کشمیری قوم ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے عظیم انسان سے محروم ہوگی ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں میں پورا نہیں ہوسکتا۔