سوئٹزر لینڈ کی کوششوں سے یوکرین میں مظاہرین نے سٹی ہال خالی کردیا

پیر 17 فروری 2014 13:52

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)سوئٹزر لینڈ کی کوششوں سے یوکرین میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے دارلحکومت میں واقع سٹی ہال خالی کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے قبضہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ رہائی پانے والے کارکنون کیخلاف الزامات اس وقت تک واپس نہیں لئے جائیں گے جب تک مظاہرین دارحکومت اور دیگر شہروں میں تمام زیر قبضہ سرکاری عمارتیں خالی نہیں کرتے۔اپزیشن رہنماؤں کے مطابق انہوں نے سٹی ہال مکمل طور پر خالی کر دیا ہے۔یوکرین کی حکومت اور اپوزیشن دونوں نے تنازع حل کرنے کیں تعاون کیلئے سوئٹزرلینڈ کو دعوت دی تھی