شام،افغانستان ،صومالیہ،پاکستان کے بعض علاقوں پر القاعدہ قابض ہے ،حسن نصراللہ،عرب ممالک شامی حکومت کو اس کے حال پر چھوڑدیں،ہم بھی اپنے جنگجوواپس بلا لیں گے،خطاب

پیر 17 فروری 2014 20:17

شام،افغانستان ،صومالیہ،پاکستان کے بعض علاقوں پر القاعدہ قابض ہے ،حسن ..

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) لبنانی شیعہ تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے عرب ریاستوں پر زوردیاہے کہ وہ شامی حکومت کو اس کے حال پر چھوڑدیں، شامی باغیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے لیکن اگرعرب سیاسی قوتیں شامی تنازعے میں مداخلت سے باز آ جاتی ہیں تو لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جنگجو بھی شام چھوڑ دیں گے، شام، افغانستان، صومالیہ اور پاکستان جہاں القاعدہ کے حامی جنگجوؤں نے متعدد علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہاکہ اگر شام کو تنہا نہیں چھوڑا جاتا تو یہ تنازعہ تمام خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر اس خطے کو افراتفری سے بچانا مقصود ہے تو شام میں جاری خانہ جنگی کا حصہ نہ بنا جائے۔

(جاری ہے)

حسن نصر اللہ نے لبنان میں اپنے سیاسی حریفوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سنی جنگجو طاقت حاصل کرنے کے بعد حریری کی فیوچر موومنٹ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر سنی جنگجو گروہ جیت جاتے ہیں تو کیا لبنان کی فیوچر پارٹی کا کوئی مستقبل ہو ہم سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا اور اس کی مثال ہے شام، افغانستان، صومالیہ اور پاکستان جہاں القاعدہ کے حامی جنگجوؤں نے متعدد علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔