امریکی صدرنے قرض کی حد میں اضافے سے متعلق قانون پر دستخط کر دئے،مدت مارچ 2015تک ہوگی

پیر 17 فروری 2014 21:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء)امریکی صدرنے قرض کی حد میں اضافے سے متعلق قانون پر دستخط کر دئے،مدت مارچ 2015تک ہوگی ،وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکی صدر امریکہ باراک اوبامہ نے حکومتی قرض کی حد میں اضافے سے متعلق قانون پر دستخط کردیئے ،جس کے بعد بل باقاعدہ قانون بن گیاہے اس کی مدت مارچ 2015ء تک ہوگی،یاد رہے کہ سات فروری کے بعد کانگریس امریکی حکومت کو قرض لینے کی اجازت نہیں دے سکتا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے قرض کی حد تقریباً سولہ عشاریہ سات ٹریلن ڈالر تھی جبکہ اب قرض کی حد سترہ عشاریہ دو ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے۔اس سے قبل امریکی سینٹ نے حکومتی قرضوں کی کم از کم حد بڑھانے کے بل کی معمولی اکثریت سے منظوری دی تھی اورصدراوباماکے دستخط ہونا باقی تھے ،بل کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 201 ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ ایک سال کی عبوری مدت کے علاوہ مزید کوئی شرط بھی عائد نہیں کی گئی تھی۔