آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست کے تشخص اور بحالی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا ،شفیق خان

منگل 18 فروری 2014 16:20

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست کے تشخص اور بحالی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا مفاد پرست عناصر آج غیروں کے آگئے ہاتھ پھیلا رہے ہیں صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان کی دانشمندانہ سوچ اور قیادت نے بڑے بڑے پنڈتوں کے غبارے سے ہوا نکال کر رکھ دی ہے مسلم کانفرنس کو تقسیم کرنے والے نئی لیگ بنا کر گناہوں سے پاک نہیں ہو سکتے کل بھی ان کا ماضی عوام کے سامنے ہے اور آج بھی وہ عوام کے سامنے اسی طرح گناہ گار موجود ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شفیق خان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کل جو خود فیصلہ کیا کرتے تھے آج رائے ونڈ کے وڈیروں کے فیصلہ کے منتظر رہتے ہیں آزاد کشمیر کا مستقبل صرف ریاستی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے جس کارکن نے اپنی صفوں میں اتحاد رکاھ اس کو زمانہ عزت کے ساتھ پیش آتا ہے اور جو بھاگ گئے وہ کہیں منہ دیکھانے کے قابل نہیں انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ جب بھی ریاستی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پر شب خون مارا گیا تو اس کے اثرات ہمیشہ برے ہوئے مسلم کانفرنس آج بھی اسی آن وشان کے ساتھ موجود ہے جس طرح ماضی میں تھی کارکنان مسلم کانفرنس جماعت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں ہونے والی انتقامی کاوائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو دوٹوک الفاظ میں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر انتقامی کاوائیوں کو نہ روکا گیا تو آزاد کشمیر سمیت بیرونی دنیا میں بھی تحریک چلائی جائے گئی ۔مسلم کانفرنس تحریک آزاد ی کشمیر استحکام پاکستان کی داعی جماعت ہے جس کو کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے۔