پیپلزپارٹی کی عوامی قوت کا مقابلہ کرناکسی کے بس میں نہیں ہے،چوہدری افسرشاہد

منگل 18 فروری 2014 16:21

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)آزادکشمیرکے وزیراوقاف چوہدری افسرشاہد نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی عوامی قوت کا مقابلہ کرناکسی کے بس میں نہیں ہے بلوچ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں انشاء اللہ 22 فروری کا دن سردارفہیم ربانی اورپیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہوگا۔ پیپلزپارٹی ہمالیہ سے بلند عوامی قوت کانام ہے اس سے ٹکرانے والے پاش پاش ہوجائیں گے۔

بلوچ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارفہیم ربانی کی کامیابی امرہوگئی ہے۔فہیم ربانی انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرمرحوم اخترربانی کے مشن کی تکمیل کریں گے اورحلقہ بلوچ کے عوام کی فلاح وبہبود اور خطہ کی تعمیروترقی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرینگے۔ حلقہ بلوچ پیپلزپارٹی کا مضبوط گڑھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہارانھوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آزادکشمیرسے تعصب ،برادری ازم اور علاقائی ازم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیاہے۔ پیپلزپارٹی کسی دھونس دھاندلی سے انتخابی نتائج اپنے حق میں حاصل کرنے والی جماعت نہیں بلکہ پیپلزپارٹی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے والی جماعت ہے۔انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقات کاساتھ دیاآزادکشمیرمیں پہلی بارمیڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں اوردیگرمیگاپراجیکٹس سے ہرشعبہ زندگی میں انقلاب برپاکیا۔

پیپلزپارٹی بلوچ سے کامیاب ہوکراخترربانی کے تمام وعدوں کوپایاتکمیل تک پہنچائے گی۔پیپلزپارٹی کے امیدوارکوحلقہ کی تمام برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدکی سربراہی میں خطہ کے لوگوں کی تقدیربدلنے کا جوعزم شروع کررکھاہے اس سے خطہ کے غریب لوگوں کوبلاتخصیص فائدہ مل رہاہے۔ حکومت کے اس عزم کوسامنے رکھتے ہوئے حلقہ بلوچ کے عوام پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارفہیم ربانی کوکامیاب کرکے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کریں۔