شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے لیے یورپی مالی امداد ،او پی سی ڈبلیو کو یورپی یونین سے ایک کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی رقم وصول ہوگئی

منگل 18 فروری 2014 19:39

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) یورپی یونین نے ہیگ میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم او پی سی ڈبلیوکو شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے لیے مالی امداد کے طور پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرزفراہم کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین آشٹن نے شام کے کیمیائی مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس مالی امداد کا اعلان کیا ،او پی سی ڈبلیو کو اس مقصد کے لیے ساڑھے تین سے چار کروڑ ڈالرز کی رقم درکار ہے،واضح رہے کہ اوپی سی ڈبلیو نے فرانس اور فن لینڈ کی دو کمپنیوں کو کم خطرناک اور کم ترجیح والے ہتھیاروں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹھیکے دیے ہیں جبکہ شام کی بندرگاہ اللاذقیہ سے ڈنمارک اور ناروے کے مال برادر بحری جہازوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کو اٹلی کی بندرگاہ جیویا تورو پر لنگر اندز امریکی بحری جہاز کیپ رے پر منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :