ہمیں سندھ کی ثقافت پر فخر ہے اور سندھ کی ثقافت پرتنقید برداشت نہیں کی جائے گی، نثار احمد کھوڑو ، دہشت گردی کے خطرات کے باوجود آگے بڑھتے رہیں گے ،حالات کیسے بھی ہوں ثقافتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیے ، میڈیا سے گفتگو
منگل 18 فروری 2014 20:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) سندھ کے سنیئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبہ ہے تو ملک ہے، سندھ نے پاکستان بنایا اس لیے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ کسی کو خراب نہیں لگنا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی طرح آمروں اور منفی سوچ رکھنے والوں کو للکارا ہے اور للکارتے رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو سرسید گورنمنٹ گرلز کالج نا ظم آبا د میں سندھ فیسٹیول میلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہمیں سندھ کی ثقافت پر فخر ہے اور سندھ کی ثقافت پرتنقید برداشت نہیں کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شلوارقمیض پہن کر لوگوں کو اسلام آباد کے روڈوں پر گھومنے کا انداز سکھایا اور اب سندھ کی ثقافت دنیا کی ثقافت بن چکی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.