کراچی، پی ایس 29دھاندلی کیس، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

منگل 18 فروری 2014 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 29 سے کامیاب امیدوار سیدقائم علی شاہ کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن پروزیر اعلی سندھ کے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سید غوث علی شاہ نے سید قائم علی شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ غوث علی شاہ نے پٹیشن میں یہ نہیں بتایا کہ دھاندلی کس طرح کی گئی ہے۔الیکشن ٹربیونل نے اس اعتراض کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اس فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ منگل کو چیف جسٹس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ٹریبیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن اور غوث علی شاہ سے چھ مارچ تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :