لاہور، 8 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

بدھ 19 فروری 2014 12:05

لاہور، 8 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) لاہورکے علاقے جوہرٹاوٴ ن میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 8 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لاہور کے علاقہ جوہر ٹاوٴن جس میں3 بچوں، 2 خواتین اور3سگے بھائیوں سمیت 8افراد کابہیمانہ قتل ہوا تھا۔

ای ون کے پانچ مرلے گھر کے اس افسوسناک واقعے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق زاہد اور شاہد اپنی بیویوں نسیم زاہد ،فرزانہ شاہد ،3 بچوں اور کینسر میں مبتلا بھائی نذیر کے ساتھ اس گھر میں رہائش پذیر تھے۔قتل کرتے ہوئے ہتھوڑے مارے گئے اور گلے کاٹے گئے۔یہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے یا کوئی اور محرکات بھی ہیں،تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :