تھائی مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا،پولیس سے جھڑپیں، دفتر میں وزیراعظم اوران کی کابینہ موجود نہیں ،سیکورٹی فورسز حفاظت پر مامور ہے،حکام

بدھ 19 فروری 2014 21:14

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ،دارالحکومت بینکاک میں سوتھپ تھاوٴگ سوبان کی زیر قیادت حکومت مخالفین نے وزیراعظم شیناواترا کے عارضی دفتر کا محاصرہ کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے عارضی دفترجو دارالحکومت بینکاک کے شمالی علاقے میں قائم کیا گیا ہے کا کئی گھنٹوں سے محاصرہ کیاہواہے ،حکام نے بتایاکہ دفتر میں وزیراعظم شیناواترا یا ان کی کابینہ کے اراکین موجود نہیں ہیں اور سیکیورٹی فورسیز کی جانب سے اس دفتر کی حفاظت بھی کی جارہی ہے تاہم حکومت مخالفین نے احتجاج کے طور پر اس دفتر کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس دورا ن مظاہریں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں،تھائی لینڈ کی وزیراعظم شیناواترا، گذشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد سے اس دفتر میں ہی کام کرتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :