پشاوریونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار آٹھ طلباء کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کے احکامات جاری

بدھ 19 فروری 2014 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء)مقامی عدالت نے پشاوریونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار آٹھ طلباء کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور فیاض خان کی عدالت میں گذشتہ دنوں ویلنٹائن ڈے پر ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے الزام میں گرفتار فرمان،شبیر،ذیشان،حنیف، کاشف، محمد انوراور شاہ حسین سمیت آٹھ طلباء کو پیش کیا گیا یہ طلباء ایک روزہ ریمانڈ پر تھے پولیس نے مزید ریمانڈ کی درخواست کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔