مصر،برفانی تودے کے نیچے دب کر آکر چارغیرملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئے،مصری حکام نے فوری اطلاع کے باوجود کارروائی نہیں کی،بچ جانے والے کوہ پیماؤں کی گفتگو

جمعرات 20 فروری 2014 20:45

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) مصرمیں برفانی تودے کی زد میں آکر چارغیرملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئے ،ادھرمصر کی حکومت اور فوج کو آٹھ کوہ پیماوٴں کو بچانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں تاخیر پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے آٹھ کوہ پیما جزیرہ نما سیناء کے جنوبی پہاڑی علاقے سینٹ کیتھرین کی جانب گئے وہ اس علاقے میں برفانی طوفان میں گھر کررہ گئے اور پہاڑی علاقے میں راستہ بھول گئے ان میں سے چار مردہ پائے گئے ،ان کوہ پیماوٴں کے دوستوں نے بتایا کہ جب ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تو انھوں نے حکام کو فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کے لیے آگاہ کیا مگر بے سود اور فوری طور پر کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئِی،ادھر فوجی ترجمان نے کہاکہ سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے فوری امدادی سرگرمیوں میں تاخیر ہوئی،تمام پہاڑی علاقہ برف سے ڈھکے ہوئے تھے اور ہیلی کاپٹر کو اترنے کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی،اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے شدید برف باری میں ہلاک ہونے والے چار کوہ پیماوٴں کی لاشیں اٹھائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :