اروند کجریوال نے دہلی میں صدارتی راج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، ریاستی اسمبلی تحلیل کرنے کے بجائے وفاق کے سپردکرنے کا صدارتی حکم نامہ غیرآئینی ہے،درخواست میں موقف

جمعرات 20 فروری 2014 20:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے دہلی میں صدارتی راج کے نفاذکوسپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیرآئینی وغیر قانونی ہے اورمستعفی حکومت اورکابینہ کے باوجود اسمبلی تحلیل نہ کرنا بھی غیرآئینی اقدام تصورکیاجائے،بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے موقف اختیارکیاکہ وفاق کا اقدام غیرآئینی وغیر قانونی ہے ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بجائے وفاق کے سپردکرنے کا صدارتی حکم نامہ بھی غیرآئینی ہے ،انہوں نے صدارتی راج کو ان کے خلاف اوچھا ہتھکنڈاقراردیتے ہوئے کہاکہ ایسا صرف نئے انتخابات سے بچنے کے لیے کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :