کراچی، حساس اداروں کی کارروائی،چار دہشتگرد گرفتار، درجنوں ملزمان زیر حراست
جمعہ 21 فروری 2014 11:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ماڑی پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا ، عباس ٹاؤن دھماکے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ، غیرملکیوں سمیت درجنوں ملزموں کو پکڑ لیا گیا۔ گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے ماڑی پور اور اطراف کے علاقوں میں چھاپہ مارا اور اس دوران چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اِن ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ماڑی پور سے برآمد ہونے والی گاڑی اور بارودی مواد ممکنہ طور پر آج استعمال کیا جانا تھا۔اس سے پہلے گذشتہ شب پولیس نے ماڑی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک مکان سے سو کلو گرام بارود سے بھری گاڑی ، آکسیجن سلنڈر اور اینٹی ٹینک مائنز برآمد کیں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.