بلوچ عوام (آج)مسلم کانفرنس کے نامزدامیدوارکے حق میں ووٹ ڈال کرغیرریاستی جماعتوں کاراستہ بند کردینگے،ولیدعبداللہ

جمعہ 21 فروری 2014 15:16

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) ایم ایس ایف کے مرکزی رہنماء ولیدعبداللہ نے کہاہے کہ بلوچ کے عوام آج ریاستی جماعت آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے نامزدامیدوارکے حق میں ووٹ ڈال کرغیرریاستی جماعتوں کاراستہ بند کردیں گے،ن لیگ شعبہ خواتین ضلعی صدر نصرت عظیم ایڈووکیٹ اوران کے ساتھیوں کی مسلم کانفرنس میں شمولیت اورسردارعتیق احمدخان پراعتماد کااظہار اس بات کی دلیل ہے کہ وہ غیرریاستی جماعتوں کے مذموم ایجنڈے سے تنگ آکرریاستی جماعت میں شامل ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ آج مسلم کانفرنس کی فتح کادن ہے صرف رسمی کارروائی باقی ہے آج کاسورج مسلم کانفرنس کی فتح کی نویدلیکر طلوع ہوگابلوچ کے عوام مظفرآباد کابدلہ لینے کے لئے آج اپناقیمتی ووٹ مسلم کانفرنس کے حق میں استعمال کرکے ثابت کریں گے کہ وہ غیرریاستی جماعتوں کوآزادکشمیرکے اندر اپنی من مانی نہیں کرنے دیں گے اپنی قسمت کافیصلہ خودکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :