دلائی لامہ کی اوماباسے ملاقات پرچین برہم،تعلقات پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے،دلائی لامہ بھیڑیاہے ،ملاقات کامطلب امریکا چین میں مداخلت کررہاہے،وزارت خارجہ

جمعہ 21 فروری 2014 20:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) تبتی جلا وطن رہنماء دلائی لامہ کی امریکی صدربراک اومابا سے ملاقات پر چین برہم ہوگیا،ملاقات سے قبل چین نے امریکی صدر باراک اوباما پر زور دیا کہ وہ تبتی جلا وطن روحانی رہنما دلائی لامہ کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقات کو منسوخ کر دیں،چینی حکام نے امریکی صدر باراک اوباما اور تبتیوں کے روحانی رہنما دلائی لامہ کی مجوزہ ملاقات پر چینی حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان حْوا چْونینگ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ چین اس ملاقات کی انتہائی سخت طریقے سے مخالفت کرتا ہے،بیان میں دلائی لامہ کو بھیڑ کے لباس میں ایک بھیڑیا قرار دیتے ہوئے کہاگیاکہ دلائی لامہ تبت کی آزادی چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملاقات سے قبل چینی حکومت نے اپنے اس موٴقف سے وائٹ ہاوٴس کو باخبر کیاتھا کہ وہ دلائی لامہ سے ملاقات نہ کریں کیونکہ اگر یوں ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ واشنگٹن حکومت چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون ترجمان نے مزید کہاکہ ملاقات کے امریکا اور چین کے باہمی تعلقات پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :