حکومت بلا امتیاز اور سیاست سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،عنایت اللہ خان، سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر بھی بھرپور توجہ دیں،اجتماع سے خطاب
جمعہ 21 فروری 2014 20:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت بلا امتیاز اور سیاست سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر بھی بھرپور توجہ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر بالا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے صوبے میں کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا کا نیاکلچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ پورے صوبے کو سرسبزاور صاف ستھرا بنا کر ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور بہت جلد دیر بالا میں میگا پراجیکٹس پر کام شروع کر کے علاقے کے لوگوں کی پسماندگی دور کریں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.