بھارت ،ٹی وی شو کے دوان خاتون نے عام آدمی پارٹی کے ترجمان کو تھپڑدے مارا،کوئی شرمندگی نہیں ہے ،اعجاز خان نے نازیبا الفاظ استعمال کیے،دوتھپڑ مارنے تھے ایک مارا،ٹینا شرما

جمعہ 21 فروری 2014 20:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) بھارت میں ایک ٹی وی شو کے دوران نازیبا کلمات کہنے پر خاتون نے عام آدمی پارٹی کے ترجمان کو تھپڑرسید کردیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام نشرہورہاتھا جس میں عام آدمی پارٹی کے ترجمان ورسابق خاتون کارکن ٹینا شرما کے درمیان ایک دوسرے پر فقرے کسنے اورنازیبا کلمات کہنے پر جھڑپ ہوگئی،ایک موقع پر عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجازخان نے ٹینا شرما کو ذلیل اورگھٹیا کہاجس پر وہ سیخ پا ہوگئیں اوراعجاز خان کو تھپڑجڑدیا،اس دوران ٹی وی پروگرام کی میزبان کو فوری طورپر پروگرام بندکرنا پڑا،بعدازاں بات چیت کرتے ہوئے ٹینا شرما نے کہاکہ انہیں تھپڑمارنے پر کوئی شرمندگی نہیں ،اعجاز خان دوتھپڑوں کے حق دار تھے میں نے ایک مارا،انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے ان کے خلاف گھٹیا جیسے الفاظ استعمال کیے۔

متعلقہ عنوان :