محمد طاہر کھوکھر کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، سماجی حلقوں و سول سوسائٹی کا وزیر ٹرانسپورٹ کو خراج تحسین

ہفتہ 22 فروری 2014 15:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) وزارت ٹرانسپورٹ کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ سماجی حلقوں و سول سوسائٹی کا وزیر ٹرانسپورٹ کو خراج تحسین۔ گزشتہ روز متعدد وفود نے وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر سے ملاقات کی اور مختلف اضلاع میں انتظامیہ ، پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کی مانیٹرنگ پر مبارکباد دی۔ عوامی حلقوں کے مطابق پہلی مرتبہ آزادکشمیر کے عوام پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کو محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

کرایہ ناموں پر بڑی حد تک عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے لگے ہیں۔ عوام کی عزت نفس سرعام مجروح نہیں کی جاتی۔ جس کا کریڈٹ وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کو جاتا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کا فرض ہے۔ وہ خرابیوں کی نشاندہی کریں اور جہاں بھی کوئی غیر قانونی اقدام دیکھیں تو زبانی یا تحریری طور پر انہیں آگاہ کریں۔ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :