محکمہ زراعت قصور نے گندم کے پیداواری مقابلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی، اول آنیوالے کاشتکار کو ٹریکٹر انعام میں دیا جائیگا

ہفتہ 22 فروری 2014 16:17

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) محکمہ زراعت قصور نے حکومت پنجاب کی طرف سے پیداواری مقابلہ گندم سال 2013-14 کیلئے ضلع بھر سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع ) قصور کے مطابق مقابلہ میں ضلع کی سطح پر اول آنیوالے خوش نصیب کا شتکار کو 55ہارس پاور ٹریکٹر انعام میں دیا جائیگا جبکہ دوئم آنیوالے کو لیزر لینڈ لیولر اور سوئم آنیوالے کو آٹومیٹک ویٹ تھر یشر انعام دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تحصیل کی سطح پر اول، دوئم اور سوئم آنیوالوں کوانعامات دئیے جائینگے۔درخواستیں28فروری تک متعلقہ زراعت آفیسر(توسیع)یاڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع) کے دفتر میں وصول کی جائینگی۔ 25 ایکڑ تک زمین کے مالک مردوخواتین مشترکہ کھاتہ رکھنے والے اور مزارعین بھی مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل ہونگے،5ایکڑکا متصل پلاٹ مقابلے میں شامل کیا جائیگا۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سینیٹرز اور ان کے فیملی ممبران، گریڈ17اور اس سے اوپر کے افسران ، محکمہ مال اور محکمہ زراعت پنجاب کے تما م ملازمین اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔