بھارت نے ایران سے تیل کی درآمدات میں دگنا اضافہ کردیا

ہفتہ 22 فروری 2014 17:26

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) بھارت نے ایران سے تیل کی درآمدات میں دگنا اضافہ کردیا،ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے ایران سے تیل کی درآمدات گذشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں دگنا رہی ،بھارت کی جانب سے ایران سے تیل کی درآمدات میں یہ اضافہ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں میں نرمی آنے کے بعد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق بھارت نے گذشتہ سال دسمبر میں ایران سے یومیہ ایک لاکھ نواسی ہزار بیرل تیل درآمد کیا تھا جو رواں سال کے جنوری کے مہینے میں یومیہ چار لاکھ اکّیس ہزار بیرل تک جا پہنچا۔ اس رو سے مارچ 2012 کے بعد ایران بھارت کو تیل برآمد کرنے والے دوسرا ملک بن گیا ۔

متعلقہ عنوان :