گوگل نے اردگرد کے ماحول کے تھری ڈی نقشے تیار کرنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا

ہفتہ 22 فروری 2014 17:26

گوگل نے اردگرد کے ماحول کے تھری ڈی نقشے تیار کرنے والا سمارٹ فون متعارف ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) گوگل نے صارفین کے اردگرد کے ماحول کے تھری ڈی نقشے تیار کرنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کے سنسرز ایک سیکنڈ میں ڈھائی لاکھ تھری ڈی پیمائشیں کر کے اپنی پوزیش کو بروقت اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کے مطابق کمزور نظر کے افراد اس ٹیکنالوجی سے نامانوس عمارتوں کے اندر چلنے پھرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

گوگل نے اس سمارٹ فون کے 200 نمونے ڈیویلپرز کو دیے ہیں تاکہ وہ اس کے لیے ایپس بنا سکیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ٹیکنالوجی مختلف اداروں میں ماہرین کی مدد سے اپنے پراجیکٹ ’ٹینگو‘ کے تحت تیار کی ہے۔ ٹینگو پراجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ جگہ اور حرکت کے حوالے سے انسانی سمجھ بوجھ کو موبائل سیٹ میں سمو دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :