آسٹریلیا میں لاکھوں ڈالرمالیت کا نایاب ہیرا چرانے والا برطانوی سیاح گرفتار

ہفتہ 22 فروری 2014 17:26

کینبرا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) برطانوی سیاح کو آسٹریلیا میں لاکھوں ڈالرمالیت کا نایاب ہیرا چرانے پر گرفتار کرلیاگیا،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی نوجوان سیاح آسٹریلوی شہر کائنس کی جیولری کی دکان سے ایک لاکھ80 ہزار مالیات کا نایاب ہیرا چرا کر فرار ہوگیا جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سیاح کومیلبورن ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ نیوزی لینڈ جانے والی پرواز میں سوار ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کو واپس کائنس لایا گیا جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :