شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرنا ہفتوں کی بات ہے، عسکری ذرائع ، کوئی خاتون یا بچہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں نہیں طالبان پروپیگنڈے سے دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، عسکری حکام
ہفتہ 22 فروری 2014 19:50
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء) عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرنا ہفتوں کی بات ہے۔ فتح ہماری ہوگی,کارروائی کو حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئی خاتون یا بچہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں نہیں۔ طالبان پروپیگنڈے سے دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے سوا دیگر شورش زدہ علاقوں میں فوج حکومتی رٹ بحال کر چکی ہے یہاں بھی حکومتی رٹ قائم کرنا چند ہفتوں کی بات ہے۔
عسکری حکام کے مطابق جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس میں حکومت کی مرضی شامل ہے۔ جنگ میں لڑائی اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ فوج کا کام حکومت کو مطلوبہ نتائج دینا ہے۔ قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔(جاری ہے)
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھشت گرد کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس میں دو آرا نہیں، افغان انٹیلی جنس کے افسر بھارتی ایجنسی را سے ٹریننگ لیتے ہیں۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں مارے جانے والے 23 دہشت گردوں میں سے 16 ازبک تھے۔ خواتین اور بچوں کو کبھی ٹارگٹ نہیں کیا۔ فوج کے لئے کوئی مسئلہ نہیں فوج کے مورال پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ دوسری طرف آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کالعدم تحریک طالبان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاتون یا بچہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں نہیں اور نہ ہی کبھی خواتین اور بچوں کو گرفتار کیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے بے بنیاد الزامات پراپیگنڈے کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک میں جاری دہشت گرد کارروائیوں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.