طالبا ن سے مذاکرات کی کوئی افادیت نہیں رہی،حکومت ایکشن لے ،سید خورشید شاہ،دہشتگردی کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو حکمرانوں کے اقتدار اور ملک کو شدید نقصان پہنچے گا،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 22 فروری 2014 20:51
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبا ن سے مذاکرات کی کوئی افادیت نہیں رہی ، حکومت اب ایکشن لے،اگر حکومت نے اس وقت دہشتگردی کے خلاف ایکشن نہیں لیا ، تو حکمرانوں کے اقتدار اور ملک کو شدید نقصان پہنچے گا، طالبان کے خلاف فضائی حملہ عسکری قیادت کااپنا فیصلہ تھا، حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان کے خلاف حالیہ فضائی حملے عسکری قیادت نے جوانوں کی ہلاکت پرکیے گئے، حساس اداروں کو طالبان کے ٹھکانوں کا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں دہشت گردی ہورہی ہے ۔(جاری ہے)
اگر حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو حکمرانوں کے اقتدار اور ملک کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہاکہ گیدڑکی 100سال کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے،موجودہ صورت حال میں میاں صاحب کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے حکومت کو ایکشن لینا ہوگا،طالبان کے خلاف ایکشن لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اگراس وقت ایکشن نہیں لیا تو حکمرانوں کے اقتدار سمیت ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف فضائی حملہ عسکری قیادت کا اپنا فیصلہ تھا، ملک کے حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف پر3 نومبر کے اقدامات کی فرد جرم عائد نہیں ہوسکے گی کیونکہ پرویزمشرف نے آرمی چیف کی حیثیت سے 3 نومبر2007 کواقدام اٹھائے تھے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد بھی اگر حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی توجہ اب دیگر مسائل سے ہٹ کر قیام امن پرلگی ہوئی ہے۔ ملک کو بڑے نقصان سے بچانے کیلیے وزیراعظم فوری فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اس وقت سب بڑی ترجیح قیام امن ہے۔ عوام کی توجہ اب بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے ہٹ کر قیام امن پر لگی ہوئی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کہ طالبان سے بات چیت اور حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ملک کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے میاں صاحب کوجلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھوکہ دہی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.