قبائلی عوام محب وطن اورپرامن ہیں،گورنرخیبرپختونخوا، دہشت گردی کے خلاف قبائلیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا،انجینئرشوکت اللہ
ہفتہ 22 فروری 2014 22:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے کہاہے کہ قبائلی عوام محب وطن اورپرامن ہیں ، دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک21 رکنی نمائندہ وفد سے ہفتہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ملک محمدیونس، ملک انورزیب خان، ملک محمدیار، ملک حفظ الرحمان، ملک عبدالحکیم، ملک نواز خان، ملک عبدالناصر ،حاجی زیارت گل، وحید خان ، انیس خان، احمدخان، حکیم خان، ڈاکٹرغفارخان، ملک مسافر، ملک غلام رسول اوردیگر شامل تھے۔
وفد نے گورنر کو علاقے میں تعلیم، صحت،بجلی، ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گردی کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے مسائل کے حوالے سے گورنر کو تفصیل آگاہ کیا اور درخواست کی کہ اُن کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔(جاری ہے)
گورنرنے وفد کے شرکاء کی معروضات توجہ سے سنیں اوران کی معروضات کو عملی شکل دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کایقین دلایا۔گورنرنے کہاکہ فاٹا کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ شعبہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام پرامن ہیں اور ملکی استحکام کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ قبائلی عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا ۔ قبائلی عوام محب وطن ہیں اور ماضی میں ان کے ساتھ ہونیوالی محرومیوں کا جلد ازجلد ازالہ کیاجائیگا۔مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.